قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کل 882 خواتین امیدوار جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں اتری ہیں . اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 312 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 570 امیدوار میدان میں ہیں . سب سے زیادہ 305 خواتین پنجاب اور سب سے کم بلوچستان سے 40 خواتین سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں . ملک بھر میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 93 خواتین سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر اور 219 آزاد حیثیت سے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں . صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 570 خواتین امیدوار الیکشن کا حصہ ہیں . خیبرپختونخوا سے 69 خواتین جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں، جن میں 41 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ اور 28 آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں . پنجاب سے 305 خواتین جنرل نشستوں پر انتخابی دنگل میں شامل ہیں، جن میں 62 سیاسی جماعتوں اور 243 آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں . سندھ سے 156 خواتین انتخابی دوڑ میں ہیں جن میں 61 سیاسی وابستگی اور 95 آزاد حیثیت سے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں . بلوچستان ے 40 خواتین الیکشن میں سامنے آئی ہیں، جن میں 18 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور 22 آزاد حیثیت سے الیکشن میں قسمت آزمائی کررہی ہیں . . .
پشاور(قدرت روزنامہ) ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں جنرل نشستوں پر 882 خواتین امیدوار قسمت آمازئی کرنے میدان میں آگئی ہیں . الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں خواتین کی بڑی تعداد جنرل نشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں .
متعلقہ خبریں