چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق گلوکار چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں جس کی مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے .
اس سے قبل دسمبر 2023 میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں .


چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے تھے .

. .

متعلقہ خبریں