نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی طرح انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے، فیصل کریم کنڈی
لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی طرح انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی منشور ہوتا تو اعلان کیا جاتا، لگتا ہے انتقام مسلم لیگ ن کا منشور ہے جو قوم سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے منشور کے ساتھ عوام کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی منشور عوامی فلاح کا منشور ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔