عمران خان کا پاکستان کیخلاف ایرانی جارحیت کے حق میں بیان تشویشناک ہے، ظہور بلیدی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پاکستان کے خلاف ایرانی جارحیت کے حق میں بیان انتہائی تشویشناک ہے۔
ضلع پنجگور میں پاکستانی سرزمین پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے فوری جواب کو سراہتے ہیں۔ ایک پڑوسی اور برادر ملک ہونے کے ناطے ایران کو مستقبل میں ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہو۔