بلوچستان

پاکستانی کرنسی میں لین دین، افغان حکام نے ویش میں تمام کاروباری مراکز بند کردیے


چمن (قدرت روزنامہ) چمن پاک افغان سرحد پر افغانستان ویش منڈی میں قائم تجارتی منڈیوں کے مختلف کاروباری مراکز کو افغان طالبان نے گزشتہ روز سے مکمل بند کردیے ہیں، افغان احکام کے مطابق تجارتی منڈیوں کی بندش پاکستانی کرنسی سے لین دین کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک بند کر دیئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے سے تاجروں کو وارننگ جاری کی تھی کہ پاکستانی کرنسی سے کاروبار نہ کریں کاروبار پورے ملک میں صرف افغانی کرنسی سے کرنا ہے جس پر عمل نہ کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے پر تمام کاروباری منڈیوں کو تالے لگا دیئے ، منڈیوں کو تالہ بندی سے تاجروں کا کاروبار مذید سخت متاثر ہوگیا
افغانی کرنسی سے کاروبار کرنے کیلئے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا ۔ دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ افغان کرنسی سے کاروبار و لین دین کرنا مناسب نہیں ہے اس میں تاجروں کا سخت نقصان ہے ویش بارڈر سپین بولدک میں عرصہ دراز سے پاکستانی کرنسی سے کاروبار ہوتا ارہا ہے اور افغان حکومت کا یہ فیصلہ تاجروں کو قبول نہیں ہے تاہم زرائع سے معلوم یوا ہے کہ اس سلسلے میں پاک افغان تجارتی وفد بہت جلد افغان احکام سے ملاقات کریگی ۔

متعلقہ خبریں