ایران میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے لوگوں کی موجودگی ہمارے موقف کی فتح ہے، جمال رئیسانی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سابق نگران صوبائی وزیر کھیل نوبزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سا لمیت پر کسی صورت کمپرومائز نہ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، ایران کا پاکستان کے علاقے پر حملہ کرنے کے بعد پاکستان نے جس طریقے سے جوابی کاروائی کی اور بی ایل اے اور بی ایل ایف کے شدت پسندوں کو ایران میں نشانہ بنایا اس کی مثال نہیں ملتی۔
ہم لوگ کئی سال سے چیخ چیخ کر یہ کہہ رہے ہیں کہ ایران میں بی ایل اے اور ایل ایف سمیت بلوچ کالعدم تنظیموں کے لوگ چھپے ہوئے ہیں۔ آج پاکستان کی جانب سے ان کالعدم تنظیموں پر ایران میں حملہ ہمارے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جس طرح انہوں نے انہیںعبرت کا نشان بنایا۔