ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملہ، 3 ایف سی اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملے میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے . پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے آئل اینڈ گیس کمپنی کی حفاظتی گاڑی پر حملہ درازندہ کے علاقے میں کیا .

گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا، جس میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور حفاظتی اسکواڈ کے مابین فائرنگ جاری ہے . اس دوران ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے . فائرنگ کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے . . .

متعلقہ خبریں