پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی، آصفہ بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی۔آصفہ بھٹو نے لاہور اور کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ اور لاہور میں انتخابی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آنا دراصل شکست کا اعتراف ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے انتخابی حلقے این اے 230 گلشن بونیر میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب جیالا امیدوار کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 162 کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے، لاہور پولیس پی پی 162 کے الیکشن آفس پر حملے کی ایف آئی آر فی الفور درج کرے۔