ق لیگ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ق نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے۔اس حوالے سے ق لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 17 سیٹوں پر اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے لیے 32 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان، کے پی اسمبلیوں کے لیے 4، 4 امیدواروں کو اور سندھ اسمبلی کے لیے امیدواروں کو 12 ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔