انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو عبرت ناک شکست دے دی

کیپ ٹاؤن (قدرت روزنامہ) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپناسفر شروع کردیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ نے 55 رنز بنائے، ریاض اللہ نے46 اور عبید شاہ نے 22 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 26.2 اوورز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ حسن عیسیٰ خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی اوپنر شاہزیب خان کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

9 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

13 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

25 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

31 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

42 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

47 mins ago