ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی؛ الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49ارب سے تجاوز

لاہور(قدرت روزنامہ) انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے . انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور دیگر اخراجات کے اضافے سے الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے .

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 47 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو مرحلہ وار الیکشن کمیشن کو فراہم کی جارہی ہے . ملک میں سکیورٹی خدشات اور سرحدی صورتحال کے پیش نظر پولیس، رینجرز ، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیمانڈ کردی ہے، اس حوالے سے صرف پنجاب پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے ایک ارب 19کروڑ روپے طلب کرلیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں