معروف اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا۔ اس موقع پر ساجد حسن نے کہا کہ ہمیں انتشار کے بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے۔
ساجد حسن نے یہ بھی کہا کہ اب ہم سوچتے ہیں نوجوانوں اور ملک کےلیے ہمیں کچھ کرنا ہے۔
صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں۔