کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 10 نکاتی انتخابی ایجنڈا عوام کی فلاح کا ایک روڈ میپ ہے . ’جیونیوز‘ سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کل ساہیوال جلسے میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کے خاتمے اور معاشی بحران کے حل پر زور دیا .
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بلاول نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے محنت کشوں اور مزدوروں کو بینظیر کارڈ کے ذریعے ان کے حق دلوائیں گے .
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزدوروں کو رجسٹر کر کے ان کی مالی امداد اور پنشن کے ساتھ ساتھ صحت کی مفت سہولتیں بھی دیں گے .