الیکشن کمیشن نے پاکستان بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کےلئے کوششیں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔ بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے۔ سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابی عمل کی تکمیل تک بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈزکے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشنز تکمیل تک منجمد رہیں گے، بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے۔بلدیاتی ادارے، انتخابات تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے اور کسی نئی اسکیم کا اجراءیا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراءسے پہلے ہوا۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجراءپر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔

Recent Posts

حکومت کیساتھ رابطے سے متعلق خبر احتجاج روکنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے…

13 mins ago

سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو…

31 mins ago

کراچی؛ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، 9غیر ملکی باشندے زیر حراست

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر…

34 mins ago

حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی۔ نجی…

34 mins ago

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت…

48 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست…

51 mins ago