ہمارا نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی حب کا نشانہ ایک ہے ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی حب بھی ہمارا ساتھ دے ،جام کمال


حب(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA257 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB22 لسبیلہ کے امیدوار رئیس نواز علی برفت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جام کمال خان کے حق میں دستبردار جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ PB21 کے امیدوار عبیدالرحمن مشوانی نیشنل پارٹی کے امیدوار وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے.اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیر اعلی جام کمال خان، نیشنل پارٹی کے وڈیرہ رجب علی رند اور عوامی نیشنل پارٹی کے لالا منان افغان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اتحاد کا اعلان کردیا.اس موقع پر جام کمال خان نے کہا کہ ہمارا نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی حب کا نشانہ ایک ہے ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی حب بھی ہمارا ساتھ دے کیونکہ پیپلزپارٹی کا نشانہ بھی ادھر ہی ہے جدھر ہمارا ہے تو ہم کیوں نہ ایک ہی بارود بن جائیں جو نشانے کو مٹا سکیں.
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین بار بار کہتے ہیں کہ ہم دس بار منتخب ہوکر ایوانوں تک پہنچے ہیں تو ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں آپ دس بار منتخب ہوئے ہو تو حب کے عوام کو کوئی دس بڑے منصوبے تو دکھاو¿ ہر بار حب والوں سے جھوٹے دعوو¿ں کی بنیاد پر ووٹ لیکر منتخب ہونا کوئی کارنامہ نہیں حب کی حالت تباہ ہے گلیاں گندگی کا منظر پیش کررہی ہیں اتنے بار منتخب ہونے کے باوجود آپ نے حب کے لیے کیا کیا ہے کوئی ایک بڑا منصوبہ دکھائیں حب میں نہ صحت کی سہولیات ہیں نہ کھیلوں کے میدان بنائے نہ تعلیمی ادارے بنائے. انہوں نے کہا کہ میری حکومت گرانے میں آپ نے بھرپور زور لگایا اور کامیاب بھی ہوگئے پھر ڈیڑھ سال آپکی حکومت تھی پھر آپ نے کیا کیا حب کے لیے ابھی دور جانے کی ضرورت نہیں آپ نے ایک سال قبل کہا تھا کہ ہم نے حب کی ڈیولپمنٹ کے لیے اتنے ارب لائے ہم نے حب کی خوبصورتی کے لیے اتنے ارب لائے تو حب کے لوگ ذرا سوال کریں کہ یہ رقم کہاں گئے حب کی حالت آج بھی بدصورت ہے اتنی بڑی رقم اگر حب میں لگتی تو آج حب کی حالت ایسی نہ ہوتی.
انہوں نے کہا کہ ہم نے لسبیلہ میں لاتعداد ترقیاتی کام کروائے ہیں بیلہ مغربی بائی پاس، ابھی بیلہ میں ایک نئے ہسپتال کا کام شروع ہوا ہے بیلہ گرلز ڈگری لاکج اوتھل یونیورسٹی، پولی ٹیکنیکل کالج، بلوچستان ریذیڈیشنل کالج اوتھل، اوتھل لاکھڑا روڈ، لنڈا بائی پاس سمیت دیگر بہت سارے چھوٹے موٹے کام کروائے ہیں ہم اپنے کام گنوا رہے ہیں ذرا ہمارے مخالفین ہمت کریں اپنے کام گنوائیں اب عوام باشعور ہوگئی ہے اب صرف دعوو¿ں سے ووٹ نہیں لے سکتے ہو پھر بھی ہم حب کی عوام سے درخواست ہیں کہ اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر دیں پچاس سالوں سے منتخب ہونے والوں نے حب کو کچھ نہیں دیا تو اب کیا دینگے. نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند نے کہا کہ ماضی میں ہم نے کچھ غلط فیصلے کیے جن کا ہم نے نقصان اٹھا اب ہم درست سمت میں چلے ہیں جام کمال خان کے ساتھ اتحاد کرکے ہم حب میں ترقی کا نیا باب لانا چاہتے ہیں
حب کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا دریجی سے ووٹ لینے والے اکثر اپنے نجی محفلوں میں کہتے رہتے ہیں کہ ہمیں حب والوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہم دریجی کے ووٹوں سے جیتیں گے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا اس بار جام کمال ہم اور عوامی نیشنل پارٹی ایک ساتھ ہیں ہم دریجی میں کسی کو ٹھپہ مارنے نہیں دینگے.عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر لالا منان افغان نے کہا کہ ہم حب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے امیدوار دستبردار کرکے جام کمال خان اور وڈیرہ رجب علی رند سے اتحاد کرلیا ہے ہم صرف مقصد حب کی ترقی ہے ہم نے جام کمال خان اور وڈیرہ رجب علی رند سے یہی مطالبہ کیا ہے کہ منتخب ہوکر حب کی فلاح و بہبود اور بہتری پر کام کرینگے.