بلوچ لاپتا افراد کے لواحقین کا اسلام آباد میں دھرنا کیمپ ختم کرنیکا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں بلوچ لواحقین لانگ مارچ نے اپنا دھرنا کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی جانب سے بلوچ لواحقین کیمپ کیخلاف طاقت کا استعمال، شرکا کو فورسز کی جانب سے ہراساں کرنے اور کیمپ اکھاڑ پھنکنے کی دھمکیوں اور سیکورٹی تھریٹ کے باعث اسلام آباد میں جاری دھرنا کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک کے پانچویں مرحلے میں 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا۔