28 کروڑ سے زائد زائرین نے 2023 میں مسجدِ نبویﷺ میں عبادت کی، رپورٹ جاری


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سال 2023 میں 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کی، عرب میڈیا نے رپورٹ جاری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ سے متعلق اپڈیٹ جاری کرنے والے اکاؤنٹ سے یہ رپورٹ شیئر کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کی۔


خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 2023 میں تاریخی ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا تھا اور مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے یہ سعادت حاصل کی تھی۔