توشہ خانہ ، 190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواست میں قومی نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ۔