جلاؤ گھیراؤ کیس؛ مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار


لاہور(قدرت روزنامہ) جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےمراد سعید سمیت 7 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں۔
پولیس کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔