جلاؤ گھیراؤ کیس؛ مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

لاہور(قدرت روزنامہ) جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا . انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےمراد سعید سمیت 7 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا .

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی . اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں . پولیس کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے . واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے . . .

متعلقہ خبریں