ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے لیکن عوام کا لاڈلہ ہے، مریم نواز


ننکانہ صاحب(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آپ کو نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے آپ کو جعل سازی سے نہیں نکالا، آپ کے خلاف سازش نہیں کی بلکہ آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہمارا مقابلہ مہنگی بجلی، گیس، چینی، آٹے اور روٹی سے ہے، جس نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا، لہذا 8 فروری کو ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف آپ کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہاں نواز شریف لاڈلا ہے، لیکن عوام کا لاڈلہ ہے، نواز شریف مقابلے پر تھا ہی نہیں تو کون سی مقبولیت؟ آپ نواز شریف کو مقابلہ سے باہر کر کے کہتے تھے ہم بڑے مقبول ہیں اب نواز شریف واپس آگیا ہے اب پتہ چلے گا کون مقبول ہے۔