مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری


لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری کردیا۔عدالت کے جج نوید اقبال نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے ساتھ ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان، سابق ڈائریکٹر نیوز راشد بیگ کو بھی مقدمے سے بری کردیا۔
قبل ازیں بدھ کی صبح عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر مریم اورنگزیب نے عدالت میں حاضری لگوائی، جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔