بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر کام ہوناخوش آئند ہے، مشعال ملک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بچوں کے حقوق اور انکی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کی پالیسی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں منقعدہ تقریب سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر کام ہونا خوش آئند ہے۔ بچوں سے متعلق قانون سازی پر ہمیں آگاہی پھیلانی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ قوانین بن جانے سے زیادہ ان پر عمل درآمد ہونا اہم ہے۔ بچوں کی تعلیم، کم عمری میں روزگار، جنسی طور پر متاثر یا ہراساں کرنے پر پابندی لگانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قوانین اور مہم سازی کے ذریعے آنیوالی نسلوں کو محفوظ و مستحکم ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ مشعال ملک نے کہا کہ تعلیم، ہنر اور بچوں کو بنیادی حقوق سے آگاہ کرنا اہم ہے۔