ووٹرز بلاول بھٹو کے جھانسے میں نہ آئیں، حلیم عادل شیخ


کراچی (قدرت روزنامہ)صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ورکرز اور ووٹرز بلاول بھٹو کے جھانسے میں نہ آئیں۔
کراچی سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے ورکرز اور ووٹرز ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بلاول بھٹو کے جھانسے میں نہ آئے، ہمدردی اور مگر مچھ کے آنسو پی ٹی آئی ووٹ بینک چوری کرنے کےلیے ہے۔