پی ٹی آئی کی عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی درخواست خارج


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کے پی میں انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی درخواست خارج کردی۔
بینچ نے 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جسٹس شکیل احمد نے جاری کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کروانے کی استدعا کی تھی۔