بلاول بھٹو ہمارے قائد پرتنقیدکرنے سے پہلے اپنی کارکردگی کاجائزہ لیں،احسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ہمارے قائد پرتنقیدکرنے سے پہلے اپنی کارکردگی کاجائزہ لیں،آپ کے پاس پچھلے 15سال سے سندھ کی حکومت ہے ،کراچی کوکھنڈرات کاشہربنا دیاگیا ۔

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کبھی روشنیوں کاشہرہوتاتھا،شہبازشریف نے 2008 سے 2018 تک لاہورکوروشنیوں کا شہربنادیا ،آج کوئی لاہوروالا یہ نہیں چاہتا کہ لاہورکراچی بنے،لیکن کراچی کاہرشہری چاہتاکہ کراچی لاہوربنے،میرا چیلنج ہےکہ بلاول بھٹومیرے نارووال کااپنے لاڑکانہ سے مقابلہ کرلیں،اگرلاڑکانہ نارووال سے بہترہواتو میں سیاست چھوڑ دوں گااوراگرمیرا نارووال ان کے لاڑکانہ سے بہترہوتوانہیں سیاست چھوڑدینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوکواس طرح کے بے بنیاد اورغیراخلاقی بیان دینے سے پرہیزکرنا چاہیے،مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے نوجوان کو لیپ ٹاپ دیےہمارے مخالفین نے وہ لیپ ٹاپ چھینے اورکہا کہ ہم مرغی اورانڈے دیں گے بعد میں مرغی اور انڈے بھی نہیں دیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیاکوئی پاکستانی ایسی جماعت کوووٹ دے سکتاکہ جس نے قائد اعظم کی نشانی کوجلاکرخاک کر دیاہو،کیاکوئی پاکستانی اپنے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کوووٹ دے سکتا ہے۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

23 mins ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

35 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

45 mins ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

1 hour ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

2 hours ago