سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت وزنامہ) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار یدتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کو صوبائی حلقہ پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،فیصل صدیقی وکیل پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمیں ابھی تک ریٹرننگ افسر کا مکمل آرڈر بھی نہیں ملا، اعتراض تھا کہ ہر انتخابی حلقے میں انتخابی خرچ کیلئے الگ اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ 5حلقوں کیلئے 5اکاؤنٹس کھولے جائیں؟وکیل نے کہاکہ اگر انتخابی مہم میں حد سے زائد خرچہ ہو تو الیکشن کے بعد اکاؤنٹس کو دیکھا جاتا ہے،کاغذات نامزدگی وصول کرنےوالے دن پولیس نے گھیراؤ کر رکھا تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ان باتوں کو چھوڑیں قانون کی بات کریں،فیصل صدیقی نے کہاکہ ایک اعتراض یہ عائد کیا گیا کہ پنجاب میں 10مرلہ پلاٹ کی ملکیت چھپائی، اعتراض کیا گیا 20نومبر2023کو 10مرلہ پلاٹ خریدا،میرے موکل نے ایسا پلاٹ کبھی خریدا ہی نہیں، اس وقت وہ جیل میں تھے،ہماری دوسری دلیل یہ ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی آئندہ کٹ آف ڈیٹ30جون 2024ہے۔

Recent Posts

گھریلو، کھاد،سی این جی، سیمنٹ سیکٹر کیلئے اگست سے گیس ٹیرف میں اضافے کا امکان

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس بل 100سے400 روپےتک بڑھانے کی تجویز اسلام آباد (قدرت…

5 mins ago

نیٹ میٹرنگ اور گراس میٹرنگ میں کیا فرق ہے؟ سولر سسٹم کے صارفین کو کیا نقصان ہوگا؟

گراس میٹرنگ پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے…

16 mins ago

ژوب; ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ،آئی ایس پی آر…

28 mins ago

شیر افضل مروت نے کے پی بیورو کریسی پر سوالات اٹھادیے

رؤف حسن پر حملہ بولنے والوں کے لیے دھمکی، وفاق بھی خیبر پختونخوا حکومت کو…

42 mins ago

چیک پوسٹوں کی ’زیادتیوں‘ کیخلاف احتجاج: بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ہڑتال کا اعلان کردیا

حب میں بھوانی کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی ریلی نکالی کوئٹہ (قدرت…

57 mins ago

آواز دبانے کیلئے رؤف حسن پر حملہ ہوا، حملہ لیڈرشپ پر تصورہوگا، بیرسٹر گوہر

واقعات کی شفاف تحقیقات ہوناچاہئے، ہم نےایک سال میں لاتعداد زیادتیاں برداشت کیں، چیئرمین پی…

1 hour ago