ژوب; ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں جہنم واصل


سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،بلوچستان میں ضلع ژوب کےعلاقےسمبازا میں ایک ماہ کے دوران موثرکارروائیوں میں انتیس دہشت گردوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جا چکا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ دیکھا گیا،افغانستان سے دہشت گرد دراندازی کی کوشش اور سیکورٹی فورسزسمیت عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہے،ان واقعات کےپیش نظرسیکیورٹی فورسز نےمخلتف علاقوں میں آپریشن شروع کیے۔
چودہ مئی کو ایسےہی ایک آپریشن میں میجربابرخان نےبہادری سےلڑتےہوئےجام شہادت نوش کیا،سیکیورٹی فورسزسرحدوں کومحفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔
پاکستان متعددبارعبوری افغان حکومت سےموثربارڈرمنیجمنٹ کا مطالبہ بھی کرتا رہا ہے، امید ہےپاکستان کیخلاف کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

Recent Posts

3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار

چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے…

4 mins ago

بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص 99 ارب روپے خرچ نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں…

19 mins ago

خضدار،بازاروں میں رش اور تجاوزات ،ٹریفک نظام درہم برہم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں وسیع وعریض اور منصوبہ بندی اور قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت…

29 mins ago

کوئٹہ، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی،17 افراد گرفتار، متعدد منڈیاں مسمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی17 افراد گرفتار متعدد منڈیاں مسمارکردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر…

39 mins ago

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جیل سے محمود اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بھجوادیا

کرراچی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل سے محمود…

50 mins ago

کراچی میں پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی(قدرت روزنامہ)پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید…

1 hour ago