9 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے: شاندانہ گلزار
پشاور (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے۔پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی، پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھ پر جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیمی سہولتیں دیں کیوں کہ یہ ہمارا حق ہے۔
پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔