آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی صدارت الیکشن 2024 کے انتظامات کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں ویڈیولنک اجلاس


ڈی آئی جی میرپورخاص، سکھر،لاڑکانہ اور شہید بے نظیرآبادکی بریفنگ
الیکشن ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد امن وامان کے حالات پر کنٹرول کا یقینی ہونا ہے۔آئی جی سندھ
کراچی (قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور الیکشن کے موقع پر پولیس انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو زریعہ ویڈیو لنک ڈی آئی جیز,میرپور خاص,شہیدبینظیر آباد,سکھر اور لاڑکانہ نے متعلقہ رینج میں امن وامان کی صورتحال سمیت الیکشن 2024 کے حوالے سے رینجز کی سطح پر منعقدہ شیڈول اجلاس اور اسکے اغراض و مقاصد اور فیصلوں کے بارے میں علیحدہ علیحدہ بریفنگز دیں۔
آئی جی سندھ نے متذکرہ پولیس رینجز کے پاس موجود وسائل,افرادی قوت اور جملہ انتظامی معاملات سے تفصیلی آگاہی کے بعد بتایا کہ ٹھوس حکمت عملی اور مؤثر پولیسنگ اقدامات پر مشتمل فول پروف کنٹی جینسی پلانز ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مزید ضروری ہدایات ارسال کیئے جائیں۔الیکشن کنٹی جینسی پلان میں تمام اسٹیک ہولڈرز و سیکیورٹی اداروں کی مشاورت و ترجیحات کو لازماً شامل کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ الیکشن فرائض کے دوران وسائل و اخراجات کی جامع سفارشات جوجلد حتمی شکل دیکر برائے منظوری و توثیقی اقدامات حکومت سندھ کی جانب سے موصول ہوجائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ فقط ایک دن کے سیکیورٹی امور کے کیلئے ہمیں آج ہی سے تیاریوں کا آغاز کرنا ہے،ہرایک نے سخت محنت اور توجہ دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کےدوران شرپسندانہ عزائم اور مزموم مقاصد رکھنے والے عناصر سمیت مشتبہ اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد,گروہوں اور انکے کارندوں پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئےانھیں قانون کی رٹ کے قیام کے خلاف جانے سے روکنا اور گرفت میں بھی لانا ہوگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کہ سندھ کے دور دراز / مضافاتی علاقوں میں پولیس کمیونیکشن سسٹم کو مزید مضبوط اور پائیدار بنایا جائے جبکہ قبائلی جھگڑوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے حوالے سے فریقین کے مابین ثالثی کے لیئے معاملہ فہم اور زیرک افسران علاقوں کی معزز شخصیات کے اشتراک سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، اے آئی جیزآپریشن واسٹبلشمنٹ کے علاوہ متزکرہ پولیس رینجز کے ضلعی ایس ایس پیز و ایس پیز اور دیگر سینئر افسران ویڈیولنک کے ذریعے موجوڈ تھے۔