غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، اپاسٹل آرڈیننس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024ء جاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا، اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے یہ کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے .

وفاقی کابینہ نے مارچ 2022ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی، اپاسٹل کنونشن مارچ 2023ء سے پاکستان کے لیے لاگو ہوا تھا، صدر مملکت نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا . . .

متعلقہ خبریں