کوئٹہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 7 افراد زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سریاب روڈ پر پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، 7 افراد زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔