بارشیں کب سے شروع؟ لاہور، اسلام آباد سمیت شہروں کیلئے تاریخیں سامنے آ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں 27 جنوری سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہوائیں 27 سے 31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہنے کی توقع ہے جس کے سبب ان تاریخوں کے دوران چترال،دیر ،سوات اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

27 جنوری تک گلگت، کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 27 سے 31 جنوری تک مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، زیارت، چمن ، ژوب اور بارکھان و مکران میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 27 سے 31 جنوری تک اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

30 اور 31 جنوری کو لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

Recent Posts

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

8 mins ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

22 mins ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

30 mins ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

39 mins ago

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3…

49 mins ago

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

59 mins ago