عام انتخابات کی صاف و شفاف انعقاد نگران صوبائی حکومت کی اہم زمہ داری ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان


چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ / صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی، سیکرٹری فنانس بابر خان، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل احمد بھی ہمراہ تھے . عام انتخابات کی صاف و شفاف انعقاد نگران صوبائی حکومت کی اہم زمہ داری ہے .

نگران صوبائی حکومت انتخابات منعقد کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے .
پولنگ کے دن جن اسٹیشنز پر پولنگ ختم ہوتی ہے یا ووٹنگ کا عمل شروع ہو ان کا ڈیٹا کنٹرول روم کی سکرین پر ظاہر کرنے کی ہدایت . تمام ڈویژنز کی انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنز کی لوکیشن کنٹرول روم کی سکرین پر دیا جائے .
بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے لیے اضلاع کی سطح پر ہنگامی منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت . عام انتخابات کے لیے سرکاری ملازمین کی تربیت جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت . صوبائی کنٹرول روم، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر S&IT ڈیپارٹمنٹ میں قائم ہے .

. .

متعلقہ خبریں