کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزيراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی سبی میں فری لانس ٹریننگ پروگرام "ڈی جی بز" کا افتتاح کر دیا . بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جارہی ہے .
نگراں وزيراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہاہے کہ سبی ، ژوب اور لورالائی میں فری لانس ڈیجیٹل پروگرام کا آغاز کردیا گیا .
نوجوان افرادی قوت کو فنی تربیت کی فراہمی سے بہتر نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں . نوجوانوں کی مثبت سمت میں رہنمائی اور مواقعوں کی فراہمی ضروری ہے . اسکلز ڈویلپمنٹ کی افادیت، اہمیت وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے . نگراں صوبائی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے ہیں .
جلد ہی بلوچستان کے نوجوانوں کا کردار ملک بھر میں نمایاں نظر آئے گا ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا میر چاکر رند یونیورسٹی سبی میں ڈی جی بز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب ‘نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات میں اسکالر شپس کے چیکس تقسیم کئے .