فن و ثقافت شوبز

“معلوم تھا بولڈ لباس پہننے پر گالیاں پڑیں گی”، فریال محمود


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔رواں ماہ 4 جنوری کو کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی، فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں۔
فریال محمود کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، ان جیسی اداکاراؤں کو خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
اب فریال محمود کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ فلم ‘وکھری’ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران ہی بنائی گئی تھی، ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے بولڈ لباس پر گفتگو کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں فریال محمود کہتی ہیں کہ “مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اگر میں ایسا بولڈ لباس پہن کر پریمیئر میں آؤں گی تو مجھے بہت گالیاں پڑیں گی”۔
فریال محمود اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ “لوگوں کی گالیوں کی وجہ سے میں نے سوچا تھا کہ میں تقریب میں ہی نہیں جاؤں گی”۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shadab Hussain Siddiqui (@shadabhussainsiddiquishs)


واضح رہے کہ ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “وکھری” میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل ثمیر، طوبیٰ صدیقی، گلشن مجید، سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں