سائفر کیس فکس میچ ہے جس میں جیوری اور پراسیکیوشن ایک پیج پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں یہ میچ فکس ہے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل مجھے سزا ہو جائے گی، سب کو پتا ہے اسے معلومات کہاں سے ملی؟ عدالت اسے بلاکر پوچھے . اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈاؤن کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے پیر سے لیگل ٹیم جائے گی .

انہوں ںے کہا کہ جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں یہ میچ فکس ہے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل فیصلہ ہوجائے گا اور مجھے سزا ہو جائے گی، نجم سیٹھی کو یہ انفارمیشن کہاں سے ملی؟ نجم سیٹھی جہاں سے انفارمیشن لیتا ہے سب کو پتا ہے، عدالت نجم سیٹھی کو طلب کرے اور اس حوالے سے پوچھے . بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل چل رہا ہے اور نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی اُمید ہے کہ اسے ویگو ڈالہ الیکشن جتوائے اور عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دے گی . انہوں نے کہا کہ ویگو ڈالے کا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ کر کے خیبر پختونخوا میں دو پارٹیاں بنا دیں . صحافی نے سوال کیا کہ آپ تمام معاملات کے حل کے لیے صدر پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان کی سنتا کون ہے؟ . .

متعلقہ خبریں