حمزہ شہباز کا جوتا پڑنے پر ردعمل کیا تھا؟

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کو جوتا پڑا تو انہوں نے ایسے ردعمل دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو تاہم کارکنان طیش میں آ گئے .


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 118 سے نکالی گئی انتخابی ریلی میں خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ایک جوتا ان کو آ کر لگا .

حمزہ شہباز نے اس موقع پر ایسا ردعمل دیا جیسے کچھ نہیں ہوا اور تقریر جاری رکھی تاہم انہوں نے اس جانب ضرور دیکھا جدھر سے جوتا آیا تھا، اس موقع پر (ن) لیگی کارکنان مشتعل ہو گئے اور جوتا مارنے والے نوجوان پر شدید تشدد شروع کر دیا . لیگی کارکنان نوجوان کو تحریک انصاف کا کارکن بتاتے رہے اور شدید مارپیٹ کرتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں