ایران میں 9 شہریوں کا قتل قابل نفرت ہے، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے اریان میں 9 پاکستانیوں کے قتل کو دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا . دفتر خارجہ کی ترجمان ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے‘ .


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ’ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے‘ .
دفتر خارجہ نے بتایا کہ ’زاہدان میں پاکستانی قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں تین زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، طویل مسافت اور اس میں شامل حفاظتی امور کی وجہ سے چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائیں گے، سفیر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے .
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر بھی کررہا ہے، میتوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے . دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے .
مقتولین کی میتیں بھجوانے کیلیے انتظامات کررہے ہیں، پاکستانی سفیر
اُدھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ 9 پاکستانیوں کی ہلاکت اندوہناک واقعہ ہے،تفتیش مکمل ہونے پر اس بابت کچھ واضح طور پر کہہ سکیں گے، پاکستانی لیڈر شپ سے رابطہ میں ہوں اور مقتولین کی متیں بھجوانے کیلیے انتظامات کررہے ہیں .
تہران میں موجود پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں بے گناہ پاکستانیوں کی ہلاکت واقعہ کا سخت افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ اس واقعے پر ایرانی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں،ڈیڈ باڈیز جلد پاکستان بھجوائی جائیں گی . انہوں نے کہا کہ ایران سے شفاف تفتیش کرنے اور تفتیش رپورٹ مسلسل شئیر کرنے کی بھی کیلئے بھی کہا ہے، تین زخمیوں سے اسپتال میں ملاقات بھی کی ہے جبکہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے .
انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیڈر شپ سے رابطہ میں ہوں،سفارتخانہ زخمیوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے،بطور پاکستانی سفیر خود تمام معاملات دیکھ رہا ہوں اور تفتیش مکمل ہونے پر کچھ کہ سکیں گے . پاکستانی سفارت خانہ اس بابت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے .
9 پاکستانیوں کا قتل پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، نگراں وزیر خارجہ
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ایرانی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں