ایران میں 9 شہریوں کا قتل قابل نفرت ہے، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے اریان میں 9 پاکستانیوں کے قتل کو دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے‘۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ’ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے‘۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ ’زاہدان میں پاکستانی قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں تین زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، طویل مسافت اور اس میں شامل حفاظتی امور کی وجہ سے چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائیں گے، سفیر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر بھی کررہا ہے، میتوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔
مقتولین کی میتیں بھجوانے کیلیے انتظامات کررہے ہیں، پاکستانی سفیر
اُدھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ 9 پاکستانیوں کی ہلاکت اندوہناک واقعہ ہے،تفتیش مکمل ہونے پر اس بابت کچھ واضح طور پر کہہ سکیں گے، پاکستانی لیڈر شپ سے رابطہ میں ہوں اور مقتولین کی متیں بھجوانے کیلیے انتظامات کررہے ہیں۔
تہران میں موجود پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں بے گناہ پاکستانیوں کی ہلاکت واقعہ کا سخت افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ اس واقعے پر ایرانی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں،ڈیڈ باڈیز جلد پاکستان بھجوائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران سے شفاف تفتیش کرنے اور تفتیش رپورٹ مسلسل شئیر کرنے کی بھی کیلئے بھی کہا ہے، تین زخمیوں سے اسپتال میں ملاقات بھی کی ہے جبکہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیڈر شپ سے رابطہ میں ہوں،سفارتخانہ زخمیوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے،بطور پاکستانی سفیر خود تمام معاملات دیکھ رہا ہوں اور تفتیش مکمل ہونے پر کچھ کہ سکیں گے۔ پاکستانی سفارت خانہ اس بابت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
9 پاکستانیوں کا قتل پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، نگراں وزیر خارجہ
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ایرانی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago