شیخوپورہ: ڈیرے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


شیخوپورہ (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ کے گاؤں جھبراں کے قریب ڈیرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے . پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں شاہ محمد، ان کی بیوی، بیٹی اور 8 سال کا بچہ شامل ہے، حملے میں 1 خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .


پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں . او ایس آر شیخ سہیل احد کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون نے حال ہی میں بشارت کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، متاثرہ خاندان 3 سال قبل سمندری سے جھبراں منتقل ہوا .
پولیس حکام نے بتایا کہ خاندان کے 3 افراد گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے .
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے آر پی او شیخو پورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخو پورہ کو واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا . ڈاکٹر عثمان نے ہدایت کی ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں