وزیرآباد:پی پی 35 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف گرفتار


وزیر آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر وزیر آباد کے حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا . اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد یوسف 9 مئی سمیت مختلف واقعات میں مطلوب ہیں، وہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے .


محمد یوسف کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے رات گئے چوہدری محمد یوسف کو ڈی سی کالونی گوجرانوالہ سے گرفتار کیا . واضح رہے کہ چوہدری محمد یوسف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں