اپنے کپڑے خود ڈیزائن اور سلائی کر کے پہنتی ہوں: اسماء عباس
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سیئنر اداکارہ اسماء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے کپڑے خود ڈیزائن کر کے خود ہی سلائی کر کے پہنتی ہوں۔
اسماء عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوال جواب کے ایک سیشن میں انکشاف کیا کہ میں اپنے کپڑے خود ڈیزائن کر کے، خود سلائی کرتی ہوں اور میرا اپنا ایک چھوٹا سا برانڈ ہے جسے کا آغاز میں نے صرف اپنے شوق کی وجہ سے کیا تھا اور میرے برانڈ کے کپڑے بہت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جنہیں کوئی بھی آرام سے خرید سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ مجھے مانگ کر کپڑے پہننا پسند نہیں، میں اپنے کپڑے خود ہی بناتی ہوں، اس لیے میں خود ہی اپنی ڈیزائنر ہوں اور میں خود ہی اپنے آپ کو پسند ہوں۔
اسماء عباس نے اس شو میں ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کی مدد لینی چاہیے لیکن بہت زیادہ اپنے قدرتی خدوخال کو تبدیل کروا کر مائیکل جیکسن بھی نہیں بننا چاہیے۔