کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ منیجمنٹ سائنسز کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد کرلی گئیں . پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی عملے کی 40 سے زائد سروس بُکس گزشتہ ہفتے چوری ہوگئی تھیں .
اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ یونیورسٹی سے چوری شدہ سروس بُکس 2 ملازمین کے گھروں سے برآمد کی گئیں .
پولیس کے مطابق دونوں ملازمین کو سروس بُکس کی چوری کے معاملے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم اس کیس میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے .