گلگت بلتستان: آج تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان میں آج تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے . احتجاجی دھرنوں کے باعث شاہراہِ قراقرم گلگت پنڈی سیکشن اور گلگت ہنزہ سیکشن بند ہے .


ہنزہ اور غذر سے لوگ گلگت پہنچ کر اتحاد چوک پر مرکزی دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں . شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر کی تمام مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں .
اندرونِ شہر پبلک ٹرانسپورٹ اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے . عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں