شہباز کو چیلنج دینے والے بلاول کراچی کے اسپتال دیکھیں، گورنر سندھ
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چیلنج دینے والے بلاول عباسی شہید، سول اور لیاقت آباد اسپتال کی ایمرجنسی دیکھیں۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسپتال کی ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر صدمہ ہوا۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں کوئی شخص بھوکا نہیں رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جسے راشن کی ضرورت ہے ہیلپ لائن 1366 پر ایڈریس لکھوائے، ہم راشن دیں گے۔