کوئٹہ: گوشت اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں مختلف اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فی درجن انڈوں کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 480 روپے ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں چکن کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 650 روپے ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ گائے کے فی کلو گوشت کی قیمت 100 روپے کے اضافے کے بعد 1100 روپے ہو گئی اور بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1900 روپے ہو گئی ہے۔