مادھوری ڈکشٹ کی حسین ساڑھی میں مستانہ ادائیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم نگری میں “دھک دھک گرل” کے نام سے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حسین ساڑھی زیب تن کر کے فیشن کی دنیا میں طوفان برپا کردیا۔
دیدہ زیب شخصیت اور بے مثال اداکاری کے ساتھ ساتھ حسین اور دلکش لباس کے انتخاب سے فیشن کی دنیا میں سٹائل آئیکون ہونے کا سہرا اپنے سر سجانے والی مادھودی ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر دلکش تصاویر جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر چند دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی اور جامنی رنگ کے کنٹراس پر مبنی خوبصورت ساڑھی میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)


ہر روپ میں غضب ڈھانے والی سدا بہار اداکارہ مادھوری مور کے پنکھ پر مبنی سٹائل سے تیار کردہ ساڑھی زیب تن کیے کیمرے کے سامنے اس انداز کے پوز دیتی دکھائی دیں کہ ہر دیکھنے والا انکی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکا۔
مادھودی ڈکشٹ کو اس حسین ساڑھی کے انتخاب پر نہ صرف انکے مداحوں کی جانب سے بے حد پسندیدگی کا اظہار مل رہا ہے بلکہ اسی کے ساتھ اداکارہ کو اس عمر میں بھی حسین سے حسین تر ہونے کے الفاظ سے بھی نوازا جارہا ہے۔