مفاد پرستوں کا مقصد صرف پارلیمنٹ پہنچنا ہوتا ہے، ہم صوبے اور وفاق میں ڈائیلاگ شروع کریں گے، حاجی لشکری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ حلقہ این ائے 263 سے امیدوارنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد اجتماعی قومی اصولوں پر ہوتا ہے جبکہ ذاتی مفادات کیلئے گٹھ جوڑ کیا جاتا ہے ، کوئٹہ شہر کے لوگوں کی شعوری آواز سے گھبراکر سیاسی جماعتیں این اے263 پرگٹھ جوڑ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوئٹہ کے شہری 8 فروری کو ووٹ کی پرچی سے کوئٹہ شہر کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والے سیاسی ٹھیکیداروں کو شکست دے کر پرامن شعوری ، سیاسی جنگ کا آغاز کرکے شہر اور صوبے کی آواز بنیں گے، یہ بات انہوں نے حلقہ پی بی 42 نیو نجم الدین روڈ پر انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو ، عبدالستار روڈ پر صرافہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بستی پنچایت کاسی روڈ پر منعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ 8 فروری سیاسی پارلیمانی نظام کے حوالے سے اہم دن ہے ، یہ دن ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کا فیصلہ کرنے جارہا ہے ، اس دن ووٹر نے اپنی رائے کا اظہار ووٹ کی پرچی سے کرنا ہے اس دن اگر ووٹر نے اپنے ووٹ کا احترام کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کیلئے سنجیدہ فیصلہ کرکے پارلیمنٹ کو طاقتور بنایا تو یقینا قوم کی تقدیر بدلے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس شہر اور صوبے پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جنہوں نے عوام کی رائے سینیٹ کے انتخابات میں فروخت کی ، عوام کی رائے فروخت کرنے والوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ آئندہ نسل کی خوشحالی ، تعلیم ، امن ، روزگار کیلئے سوچیں گے بلکہ ان کا ہدف صرف پارلیمنٹ تک پہنچنا ہوتا ہے عوام کو ایسے لوگوں کا احتساب اپنے ووٹ کے ذریعے کرکے ان کا راستہ روکنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو یکساں مسائل کا سامنا ہے جن کو ایک مشترکہ شعوری جدوجہد کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ، اس کیلئے کوئٹہ کے شہری 8 فروری کو اپنی رائے ، تائید و حمایت سے مجھے پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ میں اور میرے ساتھی پارلیمنٹ میں صوبے اور شہر کے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی ، بے روزگاری ، منشیات ، کرپشن ، آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں کمی لانے کی بنیاد این اے 263 کے ووٹرز نے رکھنی ہے، کوئٹہ کے شہری 8 فروری کو صوبے اور وفاق میں ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے لوگوں کی شعوری آواز سے گھبراکر سیاسی جماعتیں این اے263 پرگٹھ جوڑ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوئٹہ کے شہری 8 فروری کو ووٹ کی پرچی سے کوئٹہ شہر کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والے سیاسی ٹھیکیداروں کو شکست دے کر پرامن شعوری ، سیاسی جنگ کا آغاز کرکے شہر اور صوبے کی آواز بنیں گے۔

Recent Posts

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

2 hours ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

2 hours ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

2 hours ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

3 hours ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago