الیکشن مہم : پولیس ہمارے سپورٹرز کو ہراساں کررہی ہے، دانیال عزیز


شکرگڑھ(قدرت روزنامہ) سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں آزادانہ انتخابی مہم چلانے اور جلسے کرنے سے روکا جارہاہے، پولیس ہمارے سپورٹرز کو ہراساں کررہی ہے . سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہماراجہاں جلسہ ہو پولیس اور ایلیٹ کی 4 گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں، لوگوں کو منتشر کرکےکرسیاں اور مائیک تک اٹھا لیا جاتا ہے ، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں آزادانہ الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے .


انہوں نے کہا کہ ہمارے سپورٹرز کے خلاف خود ساختہ کیس بنائے گئے ہیں تاکہ ہمیں اورہمارے سپورٹرزکو گرفتار کیا جا سکے، ہم نے ضمانت کروا رکھی ہے پھر بھی گرفتاری کا خدشہ ہے .
سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال پر فائرنگ کا خود ساختہ مقدمہ بھی ہمارے سپورٹرز کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے کی آڑ میں ہمیں چاردیواری کے اندر بھی میٹنگ کے دوران پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے ، مخالفین کو ہمارا یہ رویہ بھی برداشت نہیں ہورہا ہے .
دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے شکرگڑھ کی ہر سڑک پر ناکے لگا رکھے ہیں، کسی کو آنے جانے نہیں دے رہے،ہمارے سپورٹروں کو کہتے ہیں تھانے چلو تم پر پرچہ دینا ہے، ہمارے بہت سے سپورٹرز روپوش ہیں جن کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس چھاپے مارے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں